اسٹریٹیجک ایم ایل ون منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے سال فروری یا مارچ تک رکھا جائے گا جبکہ پہلا فیز کراچی سے ملتان تک تعمیر کیا جائے گا جس کی بڈنگ کی اجازت کیلئے چین کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
اسٹریٹیجک ایم ایل ون منصوبہ کب شروع ہوگا اور اس پر لاگت کتنی آئی گی اس حوالے سے سماء نے تفصیلات حاصل کر لیں۔
دستاویز کے مطابق ایم ایل ون کی تعمیری لاگت 6.78 ارب ڈالر کر دی گئی ہے جبکہ پہلے منصوبے کی لاگت 9 ارب ڈالر سے زیادہ تھی۔
دستاویز کے مطابق ایم ایل ون کی لاگت میں کمی کے بعد اِسے دو فیز میں مکمل کیا جائے گا ، تمام تر فریم ورک سی ای او ریلوے کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے سال فروری مارچ تک رکھا جائےگا، منصوبے کا پہلا فیز کراچی سے ملتان تک تعمیر ہوگا ، کراچی سےلالہ موسٰی تک ڈیزائن لاگت بہت ہو رہی تھی اُسے قابل عمل بنایا گیا ہے اور پاکستان اور چین نے ایم ایل ون کا بجٹ کم کرنے کی کیلئے تجاویز دیں۔
حکام کے مطابق 160 کلومیٹر رفتار کیلئے ٹریک کے ارد گرد باڑ لگانا لازم ہو گا ، مکمل ٹریک ، لیول کراسنگ ، فلائی اوور اور انڈر پاس میں تبدیلی کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ چینی ریلوے کو بھی خط لکھ دیا ہے کہ منصوبہ کیلئے بڈنگ کی اجازت دی جائے جبکہ منصوبے کی فنانشل شرائط بھی طے ہونگی اور اس کیلئے کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔