انڈونیشیا میں کشتی میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے، 500 سے زائد کو بچالیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے سلاویسی جزیرے میں کشتی میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے 500 سے زائد افراد کو بچالیا۔
رپورٹ کے مطابق کئی مسافروں نے سمندر میں چھلانگ لگا کر جان بچائی، خوفناک آگ سے کشتی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
مقامی حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔





















