وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےبعض علاقوں میں مارکیٹیں اور دکانیں زبردستی بند کرانے کا نوٹس لےلیا۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسموگ کی وجہ سےصرف ہفتے کو مارکیٹیں بندرکھنے کا فیصلہ کیا،بارش اورحکومت پنجاب کےاقدامات کےباعث آج اسموگ میں کمی آئی ہے۔
محسن نقوی نے کہا پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سموگ سے نمٹنا ایک قومی ذمہ داری ہے اور ہم نے لاہور اوراپنے شہروں کو رہنے کے قابل بنانا ہے،اس ضمن میں حکومتی اقدامات کا ساتھ پورے معاشرے کودینا ہوگا،تبھی ہم اس آفت سے نبرد آزما ہو سکیں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے آج مارکیٹیں اوردکانیں بند کرانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔