لاہور میں بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 3 روز قبل اپنی بیوی کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس سے خاتون شاہدہ شدید زخمی ہوگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کی بیوی میں ناراضگی چل رہی تھی، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا، جسے آج گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔





















