پاکستان کے محمد آصف اسنوکر کے عالمی چیمپئن بن گئے، انہوں نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں ماسٹرز کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پاکستان کے محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، انہوں نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ فائنل میں روایتی حریف بھارت کے برجیش دامانی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر ماسٹرز کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی کیوئسٹ نے میچ 3 کے مقابلے میں 4 فریم سے جیتا، میچ کے آغاز میں محمد آصف نے 2 فریمز کی برتری حاصل کرلی تھی تاہم بھارت کے برجیش دامانی نے مسلسل 3 فریم جیت کر میچ میں میں 2-3 سے برتری حاصل کرلی۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 2 فریم جیت کر 3-4 کے اسکور سے ٹائٹل جیت لیا۔
انڈر 17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2025ء میں پاکستان کے محمد حسنین نے بھی ٹائٹل اپنے نام کیا۔




















