پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کے فیصلے میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کیا ہے، جس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ فضائی بندش کا اطلاق ہر قسم کی تجارتی اور فوجی پروازوں پر ہو گا۔
پاکستانی فضائی حدود 23 اگست 2025 تک بھارتی رجسٹرڈ طیاروں اور بھارت سے آنے یا جانے والی تمام پروازوں کے لیے بند رہے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے، اور یہ بندش مختلف وجوہات کی بنیاد پر ہر ماہ توسیع پا رہی ہے۔فضائی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو متبادل فضائی راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے ان کی پروازوں کا وقت اور لاگت دونوں بڑھ گئے ہیں۔






















