وزیر دفاع خواجہ آصف نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کو 10 مئی کا سبق یاد رکھنے کی وارننگ دی اور کہا کہ ٹی ٹی پی ہو یا فتنہ الہندوستان،دونوں کے پیچھے بھارت ہے۔
خواجہ آصف نے سماء نیوز کے نمائندہ خصوصی نیئر علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام بنیادی طور پر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے لیکن قیام امن کیلئے وفاق بھی اپنا فرض پورا کر رہا ہے، بلوچستان میں ابھی سرجری ہو رہی ہے،اس کے بعد سیاسی مرحم پٹی کر کے علاج مکمل کیا جائے گا ۔
وزیر دفاع نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کے پی میں سیٹوں پر سیاسی لین دین کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ خواہش ہے خیبرپختونخوا جیسے سیاسی اقدام کی سوچ قومی سطح پر بھی ہو، پی ٹی آئی کے دیگر لوگ بات سمجھتے ہیں،بانی کو سمجھ نہ آئے تو یہ ان کا مسئلہ ہے۔






















