پاکستان نے بھارت کو شکست دیتے ہوئے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو0-3 سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹی ، پاکستان نے بھارت کو تین راونڈ ز میں 16-25 ، 19-25 ، 12-25 سے شکست دی ۔






















