آمدنی زیادہ اور اخراجات کم ہوگئے، ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس ہوگیا، مالی سال 25-24ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 2.1 ارب ڈالر سرپلس رہا۔
آمدنی زیادہ، اخراجات کم، ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024-25ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 2.1 ارب ڈالر سرپلس رہا، مالی سال 2023-24ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 2 ارب ڈالر خسارے میں رہا تھا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2011ء کے بعد پہلی بار ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا، جون 2025ء ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 33 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، جون 2024ء میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ریکارڈ ترسیلات زر سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا۔



















