ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹ آگئیں۔ کیس میں تفتیشی حکام نے بڑا دعویٰ کردیا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تجزیے کے دوران زہر دیے جانے کے شواہد نہیں پائے گئے، قومی امکان ہے کہ ان کی موت طبعی ہوئی ہے۔ کیمیکل ایگزامن کے دوران فلیٹ میں کسی اورکی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔
تفتیشی حکام کے مطابق قتل کے شواہد نہیں ملے، کیمیائی تجزیئے کے دوران منشیات کے استعمال یا زہر دینے کے شواہد نہیں پائے گئے، قوی امکان ہے کہ حمیرا اصغر کی موت طبعی طور پر ہوئی۔
تفتیشی حکام کے مطابق فلیٹ سے ملنے والی لاش حمیرا اصغر کی ہی تھی، بھائی کاڈی این اے میچ کرگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حمیرا اصغر نے آخری مرتبہ8مئی2023 کو یو اےای کا سفر کیا، حمیرا 23 جنوری 2023 کو بیرون ملک گئی اور یکم فروری کو واپس پہنچی، اداکارہ نے 29اکتوبر 2021کو مسقط کا سفر کیا،4نومبر کو واپس کراچی پہنچی۔






















