پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ہیم اسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کر لیا ہے۔
قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے انجری سے مکمل نجات حاصل کر کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
حارث رؤف کو امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ (ایم ایل سی) کے دوران گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری ہوئی تھی جس کے باعث انہیں دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔
فاسٹ باؤلر انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔
تاہم، انجری سے صحت یابی کے بعد حارث رؤف نے بولنگ بھی شروع کر دی ہے اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سلیکشن کے لیے مکمل طور پر دستیاب ہوں گے۔






















