پنجاب کے مختلف شہروں میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں تاہم اس صورتحال میں پاک فوج نے بھی ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ایک اور افسوسناک خبر یہ ہے کہ پسرور اور ننکانہ صاحب میں گھر کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پسرور کے علاقے اُچاک پراگ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے آکر 4 سالہ بچہ اور ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، دوسری جانب ننکانہ صاحب کے علاقت پٹھان چک گاؤں میں ایک گھر کے برآمدے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں تین بچیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو شاہکوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔



















