بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلاف کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے سکواڈ میں لٹن داس ،تنزید حسن ،پرویزحسین،محمد نعیم ، توحیدہردوئے،ذاکرعلی ،شمیم حسین،مہدی حسن ، رشادحسین،مہدی حسن ،نسوم احمد تسکین احمد ، مستفیض الرحمان،شریف الاسلام ،تنظیم حسن اور محمد سیف الدین شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم سیریز کیلئے بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 22 اور تیسرا 24 جولائی کو ہوگا۔





















