پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے نئی تاریخ رقم کردی،تیزی کےریکارڈ توڑ دیئے۔
اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بارایک لاکھ 38 ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 2412 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 38 ہزار 792 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام بھی پی ایس ایکس میں نئے ریکارڈز کے ساتھ ہوا تھا جب کہ رواں ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی جاری ہے۔






















