پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، آج انٹربینک میں امریکی کرنسی 33 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 49 پیسے مہنگی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرنسی مارکیٹس میں ڈالر 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا، دسمبر 2023ء کے بعد آج ڈالر ایک بار پھر اوپن مارکیٹ میں 288.49 روپے پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں بھی 20 ماہ بعد 285 روپے کا ہوگیا۔
ای کیپ کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 49 پیسے مہنگا ہوا۔
چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اپنے ڈالر ریزرو بڑھانے کیلئے انٹر بینک سے ڈالر خرید رہا ہے، اوپن مارکیٹ انٹر بینک مارکیٹ کے پیچھے چلتی ہے، اسٹیٹ بینک ڈالر کی خریداری روکے تو ڈالر نیچے آجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی شارٹیج نہیں ہے، دو لاکھ کیش ٹرانزیکشن پر ٹیکس سے نان فائلر بلیک میں ڈالر خرید رہے ہیں۔




















