کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
انٹربینک میں رواں سال کے آغاز سے اب تک ساڑھے 6 ماہ میں ڈالر 5 روپے 73 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے 41 پیسے مہنگا ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر کی موجودہ قیمت 284 روپے 67 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 288 روپے تک جا پہنچی۔
رواں سال کے ساڑھے 6 ماہ میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان فرق بڑھ کر 3.33 روپے ہوگیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق امریکی تجارتی پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر معیشت کی سست روی کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے کرنسی اور توانائی کے شعبے میں مزید دباؤ پڑنے کا امکان ہے۔






















