لاہور سمیت دیگر کئی شہروں میں سموگ کے باعث شہریوں کو ایک ساتھ 4 چھٹیاں مل گئیں جس کے پیش نظر سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا لیکن مری جانے والے خوش نصیبوں کو رواں سیزن کی پہلی برفباری دیکھنے کا شاندار موقع بھی میسر آ گیا ہے ۔
ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے موسم کو خوشگوار کر دیا ہے ، سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری میں مال روڈ پر نکل آئے، چائے کافی کی دکانوں پر رش لگ گیا ۔برفباری اور تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔
دوسری جانب میانوالی میں بھی موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہو گیا، سڑکیں ، گلی محلے بارشی پانی سے تالاب بن گئے ہیں ۔
اس کے علاوہ راولپنڈی میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری نے موسم سرد کر دیا ہے ۔