پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف ) کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ کھیلنا ہے یا نہیں اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد ہو جائے گا جبکہ بھارت جانے کے حوالے سے فیصلہ وزیراعظم کریں گے اور جو حکومت فیصلے کرے گی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں۔
سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایچ ایف سے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے مطالبہ کرسکتے ہیں اور آئی ایچ ایف کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ نیوٹرل وینیو کا فیصلہ کرسکتے ہیں، آئی ایچ ایف نے 21 جولائی تک نیوزی لینڈ سے جواب مانگا ہے۔
رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے صرف نیشنز ہاکی کپ اور انڈر 18 ایشیاکپ کے واجبات رہتے ہیں، پی ایس بی کے ساتھ بات ہوئی ہے کہ پرو لیگ اور سالانہ بجٹ الگ دیں اور سال کا کم سے کم 75 کروڑ کا بجٹ ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹ کرنے پر رانا ثناء اللہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کا شکریہ کرتے ہیں جبکہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی سپورٹ سے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔





















