پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح کو چھوکر واپس آگئی، اسٹاک ایکسچینج آج نیا ریکارڈ بناکر قائم رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکی، پرافٹ ٹیکنگ، کریکشن کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آج بھی آغاز مثبت رہا، ایک موقع پر 100 انڈیکس 1245 پوائنٹس کی تیزی سے ایک لاکھ 37 ہزار 747 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا تاہم اسٹاک مارکیٹ نیا ریکارڈ بناکر قائم رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکی، پرافٹ ٹیکنگ، کریکشن کے باعث کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 36 ہزار پوائنٹس کی حد بھی گنوا بیٹھی، 100 انڈیکس 562 پوائنٹس گرکر ایک لاکھ 35 ہزار 940 پوائنٹس پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق آج مارکیٹ میں 47 ارب روپے مالیت کے ایک ارب شیئرز کی نمایاں تجارت ہوئی۔





















