وزیراعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے ملاقات کی، جس میں تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا، تجارت اور دفاعی پیداوار میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی دوطرفہ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، سرمایہ کاری کیلئے تعاون کے فروغ اور دفاعی معاہدے کے نفاذ کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے وزیر دفاع سیافری سمسودین کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور دوستانہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی فورمز پر حمایت کو سراہا۔ ملاقات میں دفاع، دفاعی پیداوار اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو کثیرالجہتی تعاون کی سطح تک بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے انڈونیشیا سے سرمایہ کاری میں اضافے اور جاری دفاعی معاہدوں کے نفاذ کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔
انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔






















