الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے گورنر اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹریز کو خطوط لکھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس فوری طلب کرکے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لیا جائے۔ تاکہ ارکان سینیٹ الیکشن میں حصہ لے سکیں۔
الیکشن کمیشن کے خط میں آئین کے آرٹیکل 109 اور 105 کی طرف توجہ مبذول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر نوٹیفائیڈ اراکین اسمبلی اجلاس کرسکتے اور نہ ہی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کی تاریخ 21 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کو مخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین لینےسے متعلق درخواست کی تھی۔
اسپیکرصوبائی اسمبلی نےاجلاس طلب کرنے اور حلف لینے میں نااہلی ظاہرکی ہے۔ آرٹیکل 109 گورنر کو اختیاردیتا ہے کہ وہ اسمبلی کااجلاس جب مناسب سمجھیں بلا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔






















