لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ مقابلے مین ایونٹ سے دودن قبل 12 جولائی سے شروع ہوں گے۔
لاس اینجلس اولمپکس کا باضابطہ آغاز 14 جولائی 2028 کو ہوگا، کرکٹ کی اولمپکس میں 128 سال بعد واپسی ہوگی۔ اولمپکس میں کرکٹ مقابلے گیمز سے 2 دن قبل شروع ہوں گے۔
مرد و خواتین کرکٹ مقابلوں میں 6، 6 ٹیمیں شامل ہوں گی، آئی سی سی 17 جولائی سے سنگاپور میں ہونے والے اجلاس میں کوالیفائنگ راؤنڈ کا فیصلہ کرے گی۔ ٹیموں کی شمولیت ممکنہ طور پر آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر ہوگی۔






















