سینیٹر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر بھاگنے والے علی امین گنڈا پور دو سال سے بانی پی ٹی آئی کو جیل سےچھڑوا کر لے جانے کی باتیں کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے پر دھیان دیں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ اینڈ ورکس سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور2 سال سے کہہ رہا ہے آ رہا ہوں بانی کو جیل سے چھڑواؤں گا، وہ کبھی آتا ہے تو کارکنوں کو چھوڑ کر پہاڑیاں پھلانگ کر چلا جاتا ہے، اب بھی وہ یہی کرے گا کارکنان کو چھوڑ کر بھاگ جائے گا، علی امین گنڈا پور اپنے صوبے پر دھیان دیں ، پی ٹی آئی حکومت سےبات نہیں کرے گی تو کس سے کرے گی، 2 سال گزر گئے وہاں 3 سال بھی ایسے ہی گزر جائیں گے، پی ٹی آئی عوام کےمسائل کی طرف جاتی ہی نہیں ، علی امین گنڈا پورکےپی میں جتنے مرضی مظاہرے کرے۔






















