سپریم کورٹ رجسٹری میں حنا افتخار کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں مؤقف طلب کر لیا۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل خادم حسین نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ حنا افتخار کا شوہر گرفتار ہے ، اور حنا پولیس سے تعاون نہیں کر رہیں ، عدالت نے ملزمہ کو پولیس سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کر دی ۔
ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ حناافتخار کا نام نہ پولیس رپورٹ میں ہے اور نہ ہی لواحقین نے الزام لگایا، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ کے شوہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے ابھی تک کسی کو نوٹس نہیں کیاہے ۔
پولیس نے بتایا کہ افتخار نے رکشے کے اندر لے جا کر لاش سپر ہائی وے پر پھینکی ۔ ثریا خاتون اور افتخار کے درمیان گھر کا تنازعہ تھا ۔






















