فرانسیسی صدر نے پاک بھارت جنگ کو موجودہ دورکی سب سے شدید فضائی لڑائی قراردے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر میکرون نے گزشتہ روز فرانس کے دفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان کیا۔ کہا ہم جوہری رجحان اور بڑے تنازعات کے پھیلاؤ کا مشاہدہ کررہے ہیں۔
انہوں نے 2030 کے طے شدہ منصوبے سے تین سال قبل، 2027 تک دفاعی اخراجات دگنا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ 2017 میں فرانس کے فوجی بجٹ کا حجم 32 ارب یورو تھا، جسے 2027 تک 64 ارب یورو تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ملکی دفاعی بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے صدر میکرون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی جھڑپوں کا تذکرہ کیا اور اسےحالیہ دہائیون کی سب سے شدید فضائی لڑائی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں عالمی سطح پر مختلف جنگوں اور تنازعات کے پھیلاؤ کا مشاہدہ کیا گیا ہے، جن میں ایران پر بمباری، بھارت اور پاکستان کے درمیان فضائی جھڑپیں اور یوکرین جنگ شامل ہیں۔






















