اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا واقعہ طبعی موت ہے، حادثہ، خودکشی یا قتل ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے ایس پی کلفٹن عمران علی جاکھرانی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر تفتیشی رپورٹ حکام کو پیش کرے گی۔
قبل ازیں پولیس نے اداکارہ کا موبائل اور لیپ ٹاپ ان لاک کر لیا۔ مقدمہ پوسٹ مارٹم اور کیمیکل تجزیاتی رپورٹ آنے پر درج ہوگا۔
اداکارہ کراچی میں تنہا کیوں رہتی تھی؟ مرحومہ کی بھابھی نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ سماء کو بتایا حمیرا کے گھر والے ٹی وی میں کام کرنے کی وجہ سے ناراض تھے۔ بڑے بھائی نے سگی بہن کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کی۔
حمیرا اصغر سے فلیٹ خالی کرنے کا عدالتی نوٹس منظرعام پر آگیا۔ گھرخالی کروانے کے لیے جون 2021 میں فلیٹ مالک نے پہلا نوٹس بھیجا۔ فروری 2023 میں کورٹ بیلف گھرپرگیا توجواب ملا یہاں حمیرا نام کی خاتون رہتی ہی نہیں۔ مسلسل رابطے کے باوجود جواب نہ ملنے پر فلیٹ مالک نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا۔






















