آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو بآسانی 5 وکٹ سے شکست دے، جس کے بعد پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً معدوم ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان ٹیم کا ابھی آخری میچ باقی ہے، جس میں اسے 11 نومبر کو انگلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔
پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انتہائی مشکل اہداف ملے ہیں، جس کے مطابق پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی تقریبا ناممکن ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گرین شرٹس نے اگر 300 رنز بنائے تو اسے انگلینڈ کو صرف 13 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا جبکہ انگلینڈ کو 150 رنز پر آؤٹ کرنے کی صورت میں پاکستان کو ہدف صرف 14 گیندوں پر حاصل کرنا ہوگا۔
سری لنکا کی شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
We said play for Pakistan, don’t play LIKE Pakistan!!! 😭😭
— Twitt.Arhum (@arhuml92) November 9, 2023
سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر ایک بار پھر ’قدرت کا نظام‘ کی اصطلاح دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ایک صارف نے سری لنکن ٹیم کی خراب کارکردگی پر لکھا کہ ہم نے کہا تھا پاکستان کیلئے کھیلو، یہ نہیں کہا تھا کہ پاکستان جیسا کھیلو۔
Humein to apno ne lauta gairo mei kahan damm tha
— BUNTY. (@atang_waddi) November 9, 2023
Sri Lanka wahan match haari jahan hamara run rate kam tha
ایک اور صارف نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ’’ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا، سری لنکا وہاں میچ ہارا جہاں ہمارا رن ریٹ کم تھا۔
QUDRAT KA NIZAM we need you again!#BabarAzam𓃵 | #NZvsSL pic.twitter.com/urmrPak5Iy
— King Babar Azam Army (@babarazamking_) November 8, 2023
بابراعظم فین پیج نے پاکستانی کپتان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’قدرت کا نظام ہمیں ایک بار پھر آپ کی ضرورت ہے‘‘۔
— Sandeep (@Somu1728) November 9, 2023
Where are you barish💔💔???? #nzvssl #QudratKaNizam #Semifinal pic.twitter.com/vek1UyIpYV
— mango Chew⁵⁶ 🍭🍬 (@crickett_77) November 9, 2023
It's over guys #NZvSL pic.twitter.com/Sj1kQsnceX
— Memes by Musa (@MemesbyMusa_) November 9, 2023
To all teams.. pic.twitter.com/4WOamrI0vZ
— MLB (@mirzalalbaig) November 9, 2023