بھارتی شہر پٹنہ کے ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع نامعلوم ای میل کے ذریعے ملی، جس میں ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی ملنے کے بعد پٹنہ ایئرپورٹ کے داخلی راستوں پر سخت سیکیورٹی چیکنگ ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھمکی کے بعد پٹنہ ایئرپورٹ پر سرچنگ شروع کردی تاہم اب تک کسی بھی طرح کا کوئی مشکوک مواد نہیں ملا۔





















