چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہمارادشمن ہماری استطاعت کو پرکھنے کی بار بار کوشش کرتا ہےہم نے بنیان مرصوص میں بھارت کو گھس کر مارا ہےاب جنگیں ٹیکنالوجی کی ہونگی۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود نے آل پاکستان میمن فیڈریشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارادشمن ہماری استطاعت کوپرکھنےکی باربار کوشش کرتا ہےہم نے بنیان مرصوص میں بھارت کو گھس کرماراہےاب جنگیں ٹیکنالوجی کی ہونگی،اس حوالےسےنوجوانوں پرمحنت کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےٹاسک دیاکہ ایساپورٹل بنائیں جس پرنوجوانوں کوسفارش نہ کرواناپڑے، ان کاکہناتھاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور قوی ہیکل کمپنیاں پاکستان کا رخ کر رہی ہیں،معیشت میں بگاڑ ماضی کی حکومتوں کا کیا دھرا ہے۔






















