نارتھ کراچی میں گھر سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی لیکن جب پولیس نے تحقیقات کی تو مقتول کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا ۔
پولیس حکام کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ای میں گھر سے 35 برس کے حمزہ کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔ حمزہ کی لاش جس گھر سے ملی وہ اس کے دوست فیروز کا گھر ہے ۔ شبہ ہے کہ حمزہ کو گولی کسی اور مقام پر لگی اور دوست نے گھر میں لاکر لاش چھپائی ۔ مقتول نوجوان کا دوست اور اہلخانہ فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے تحقیقات کی تو مقتول حمزہ کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا ۔ حکام کے مطابق حمزہ ماضی میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث رہا ہے جبکہ اس کا بھائی بھی ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ہے ۔ حمزہ کسی واردات کے دوران زخمی ہو کر یہاں آیا یا اسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا؟ ۔۔ پولیس دونوں پہلوؤں پر تحقیقات کررہی ہے۔






















