عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیرت فی تولہ سونا 2,300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1,971 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر اضافے کے بعد 3,345 ڈالر کا ہو گیا ہے۔



















