بلوچستان کے علاقوں قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مسافر بسوں پر حملے کر کے کئی مسافروں کو اغوا کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ حملے بدھ کے روز ہوئے جس کی تصدیق ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے تینوں مقامات پر فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔
شاہد رند کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور اغوا شدہ مسافروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہیں اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔






















