خیبرپختونخوا میں پولیس شہدا پیکج میں اضافہ کر دیا گیا۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پولیس شہدا پیکیجز میں10لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، کانسٹیبل اورہیڈ کانسٹیبل پیکج ایک کروڑ10لاکھ روپے مقرر کردیا گیا۔
ڈی ایس پی اور اے ایس رینک شہید کے ورثاء کو ایک کروڑ 60 لاکھ پیکیج ملے گا، ڈی آئی جی، ایس ایس پی، ایس پی، اے آئی جی شہید پیکیج 2 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگیا۔
پولیس شہداء کے ورثاء کو پلاٹس بھی دئیے جائینگے، شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو 5 مرلہ، اے ایس آئی، ایس آئی کو 7مرلہ پلاٹ ملے گا، شہد ڈی ایس پی اور اے ایس پی کے ورثاء کا 10 مرلہ پلاٹ پیکج میں شامل، ایس ایس پی اور اعلی شہید افسران کے ورثاء کو ایک کنال کا پلاٹ دیا جائے گا۔





















