جزیرہ ایئرلائنز نے لاہور کیلئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے پاکستان اور کویت کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید بہتری آئے گی۔
ایئرلائن کے مطابق کویت سے لاہور کیلئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز 29 مارچ سے کیا جائے گا۔ اس روٹ پر ہفتہ وار 2 پروازیں کویت سے براستہ سعودی عرب چلائی جائیں گی۔
شیڈول کے مطابق بدھ اور اتوار کو لاہور سے کویت کیلئے جبکہ پیر اور جمعرات کو کویت سے لاہور کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کویت اور سعودی عرب کے القیصومہ ایئرپورٹ کے درمیان مسافروں کو ضروری سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔






















