مردان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ محفل میں تکرار پر پیش آیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ گڑھی کپورہ کی حدود کوٹ اسماعیل زئی میں پیش آیا، جہاں دو گروپوں کے درمیان معمولی تکرار پر فائرنگ ہوئی۔
پولیس کے مطابق ایک گروپ سے منظر، حسن زیب اور فرمان زیب جاں بحق ہوئے جبکہ دوسرے گروپ سے تصبح اللہ جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ۔ جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ولیس کے مطابق دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔





















