فیصل آباد سے آن لائن مالیاتی فراڈ اور سائبر کرائمز میں ملوث غیر ملکی باشندوں کی شناخت سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آبادسے گرفتار ہونےوالوں میں چین کے 44 مرد اور چار خواتین شامل ہیں جبکہ نائیجیریا کے 3 مرد اور 5خواتین، فلپائن کا ایک مرد اور 3 خواتین ، سری لنکا کا ایک مرد اور ایک خاتون ، بنگلہ دیش کے 6 مرد، زمبابوےکی ایک خاتون جبکہ میانمار کی 2 خواتین شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں آن لائن فراڈ میں ملوث گرفتار ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سائبر کرائم کے حوالے کردیا گیا ۔ سینئرسول جج نےزیرحراست اٹھارہ خواتین کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کردیا ۔ گذشتہ روز سائبر کرائم ونگ نے بلوچنی میں چھاپہ مارکر ملکی اور غیرملکیوں سمیت ایک سو انچاس افراد کو گرفتار کیاتھا ۔ گرفتار ہونے والوں میں 76 پاکستان مرد اور2 پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں ۔






















