سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی روانگی معطل کر دی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی دونوں سمتوں کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے اور کل پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوگی جبکہ 10 جولائی کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
ادھر کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو بھی ایک روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق 11 جولائی سے کوئٹہ سے تمام ٹرینیں معمول کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔
حکام کی جانب سے مسافروں کو پیشگی معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






















