لاہور میں کم عمر ڈرائیور حاشر کی غفلت سے شہری کے جاں بحق ہونے کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے ، حاشر مسلسل اپنے بیانات تبدیل کر رہاہے جبکہ پولیس نے اس کے والد کا سراغ بھی لگا لیا ہے۔
پولیس کے مطابق کم سن ڈرائیور حاشر کی عمر کا تعین کرنے کے لیے اسکول سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ حاشر کے والد عمر ملک کا بھی سراغ لگا لیا گیاہے ، عمرملک ونڈالہ روڈ پر ہارڈویئر کی دکان کا مالک ہے،مقدمہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ کم سن ڈرائیور حاشر کی نانی تا حال پولیس کو نہیں مل سکی ہیں، پولیس کو ملزم کی نانی او رب فارم کی تلاش ہے ، پولیس نے گاڑی استعمال کرنے والے خرم کو بھی زیر دفعہ 109 کے تحت مقدمہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، خرم ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب میڈیسن کمپنی میں سیلز مینیجر ہے، کمپنی نے گاڑی نجی بینک کے نام پر نکلوار کھی ہے۔






















