قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کیا۔ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گے۔
ابراراحمد، احمد دانیال ،فہیم اشرف، فخرزمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، عباس آفریدی ، محمد حارث ، محمدنواز، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب ، سلمان مرزا، صفیان مقیم قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
نسیم شاہ، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا، شاداب خان اور حارث روف کو انجری کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا۔ حسن علی کو بھی بنگلہ دیش کے خلاف اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ سیریز 20 سے 24 جولائی تک شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔






















