اسرائیلی وزیرِاعظم نے صدرٹرمپ کونوبل امن انعام کیلئے نامزد کردیا،کہاوہ ایک کے بعد دوسرے ملک اور خطے میں امن قائم کررہے ہیں۔
امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی وائٹ ہاؤس میں عشائیےپر ملاقات ہوئی ہے،اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاامید ہےکہ ایران اسرائیل جنگ ختم ہوگئی ہے،ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
امیدکرتا ہوں کہ ایران پردوبارہ حملہ نہ کرنا پڑے،ایران مذاکرات کےلیے تیارہے، درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے،حماس بھی غزہ میں جنگ بندی چاہتی ہے،اسرائیلی وزیراعظم نےکہا امریکا کیساتھ مل کرایسے ممالک کی تلاش پرکام کررہے ہیں جو فلسطینیوں کو بہترمستقبل دے سکیں،سیکیورٹی کی خودمختاری ہمارے پاس رہنی چاہیئے۔
بنجامن نیتن یاہو نےکہا کہ وہ نہ صرف تمام اسرائیلیوں بلکہ یہودیوں کی جانب سے صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کرتے ہیں کہ انہوں نےعظیم مواقع فراہم کیےہیں،ان میں ابراہام معاہدہ بھی ہے۔






















