سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہاہے کہ مودی سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے ، وہ دوبارہ ایسی حرکت کرے گا اور اس وقت ہندوستان، اسرائیل کا بچہ بنا ہواہے ، پاکستان کیخلاف جنگ میں بھارت بہت بری طرح ایکسپوز ہو گیاہے ۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
سابق سفیر ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا سماء نیوز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں بیرونی مدد ہو اور دنیا کو پتا نہ چلے تو یہ کیسے ممکن ہے ، 1998 میں بھی بھارت نے ایک ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تھی جس میں اسرائیل کی بھی معاونت شامل تھی ، لیکن ہماری ایجنسی کو اطلاع مل گئی ، ہم نے نیویارک میں اپنے سفیر احمد کمال کو کہا کہ آپ سی این این پر آ کر بتا دو کہ اگر بھارت نے یہ کیا تو ہمارا کیا جواب ہو گا۔
پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ آج کا ورلڈ آرڈر یہ ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس ، پاکستان کی افواج نے جس طرح یہ لڑائی لڑی ہے ، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، جب دشمن کو منہ کی کھانے پڑی تو وہ ہزار بہانے بناتا ہے ، ان کی فوج تعداد میں ہم سے زیادہ ہے لیکن ایمان کے جذبے کا کوئی متبادل نہیں ہے ، اس جذبے کوئی شکست نہیں دے سکتا، جو ہمارے جوان ملک کیلئے اپنی جان قربان کرتے ہیں اس جذبے کو ہرانا ممکن نہیں ہے ، جس طرح ہم نے جواب دیا ، بھارت جتنے مرضی بہانے بہا لے، اگر کبھی دوبارہ انہوں نے ایسی کوئی حرکت کی تو انہیں اس سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا ۔
سابق گورنر عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ مودی سے خیر کی توقع رکھنا بہت بڑی غلطی ہو گی ، وہ پاکستان کے خلاف باتیں کرتا رہتا ہے ، اس جنگ میں بھارت ایکسپوز ہو گیا ، پاکستان کی آرمی اور ڈیفنس سسٹم نے بہترین جواب دیاہے ، اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پوری دنیا مین پاکستان کی فوج، پاکستان کے لوگ اور ملک کی ساخت بہت مضبوط ہوئی، جس کی بھارت کو توقع نہیں تھی، وہ سوچ نہیں رہے تھے کہ ایسا کچھ ہوگا، پاکستانی پوری دنیا میں سر اٹھا کر چل رہے ہیں اور فخر سے بتاتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستانیوں کی بیرون ملک قدرو قیمت میں اضافہ ہواہے ، اس امیج کو بہتر کرنے کیلئے پاکستانی میڈیا کا کردار بہت ہی قابل ستائش تھا، پاکستانی میڈیا نے بڑی ذمہ داری سے رپورٹنگ کی ، لیکن بھارتی میڈیا جھوٹ پر جھوٹ پھیلا رہا تھا لیکن پاکستانی میڈیا نے کوئی بے بنیاد خبر نہیں دی ، پاکستانی میڈیا کی رپورٹنگ کو دنیا بھر کے میڈیا نے سراہا ۔مودی یہ حرکت دوبارہ کرے گا، ہندوستان اس وقت اسرائیل کا بچہ بنا ہواہے ۔






















