وزیراعظم شہباز شریف نے اتصالات گروپ کو پاکستانی معیشت کےمختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی پیشکش کی اور کہا تمام بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ سی ای او اتصالات نے طویل مدتی اور کامیاب سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے اماراتی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اتصالات گروپ کے پانچ رکنی وفد نے سی ای او داؤدار کی قیادت میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ تعلقات مشترکہ ثقافت، بھائی چارے اور مذہبی اقدار پر مبنی ہیں۔ اماراتی کمپنیاں پاکستانی معیشت میں عرصہ دراز سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ اتصالات گروپ پاکستانی معیشت کےمختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرے ۔ حکومت اس کیلئے تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ سی ای او اتصالات حاتم داؤدار نے حکومتی سرمایہ دوست پالیسیوں اور بہتر ماحول کی فراہمی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ کہا پاکستان میں گزشتہ انیس سال سے کامیاب سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ مزید کاروبار کے خواہاں ہیں۔






















