پانچ کروڑروپے سےزائد چوری کرنےوالی ملزمہ اور اس کے بیٹے کو ضمانت نہ مل سکی، عدالت نےقرار دیاہے کہ ابتدائی اسٹیج پر ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ مزمل سومرو اپنی ماکن کےگھرسے کروڑوں روپے چوری کررنےوالی گھریلو ملازمہ شہناز اور اسکےملزم بیٹےآصف کی ضمانت مستردکردی ہے۔عدالت نےقراردیاہےکہ مقدمہ ابھی ابتدائی مرحلےمیں ہےچالان بھی پیش نہیں ہوا۔وکیل صفائی کاموقف تھاکہ مقدمہ 13سال کےبعد درج کیاگیاہے۔کوئی چشم دیدگواہ بھی نہیں ہےجبکہ مدعیہ کےوکیل کاموقف تھاکہ ملزمہ اپنےساتھیوں کےساتھ ملکر13سال سےاپنی مالکن کےگھرچوری کررہی تھی۔ملزمہ اور اسکےساتھیوں سےچوری شدہ رقم اور اس رقم سے خریدی گئی گاڑیاں بھی برآمدہوئی ہیں۔ عدالت نےوکلاکےدلائل کےبعد ملزموں کی درخواست ضمانت مستردکردی۔





















