جون کے مہینے کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کےنامزد کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اورکگیسو ربادا شامل ہیں،سری لنکا کے پاتھم نسانکا بھی جون کے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔
آئی سی سی ویمنز پلئیر آف دی منتھ
آئی سی سی ویمنز پلئیر آف دی منتھ کے لیےساوتھ افریقہ کی تزمین برٹس،ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور ایفی فلیچر بھی نامزد ہوئیں،ویمن کرکٹرز کی نامزدگیوں کا اعلان جون کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پرکیا گیا۔




















