وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ وطن کے محافظوں نے ہمیشہ سرزمین کی حرمت کو بلند رکھا۔ پاک فوج کے بلند حوصلوں نے پوری قوم کا حوصلہ بلند کر دیا ہے۔
حوالدار لالک جان شہید کے 26 ویں یوم شہادت پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ایکس پر خصوصی پیغام جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لالک جان شہید کا یوم شہادت ہر پاکستانی کے لیے باعث فخر ہے۔
عبدالعلیم خان نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ کہا دونوں شہداء نے شجاعت کی اعلیٰ مثال قائم کرکے نشان حیدر حاصل کیا، کیپٹن کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان نے لازوال قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی۔ شہداء کا مرتبہ ہمیشہ بلند رہے گا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وطن کے محافظوں نے ہمیشہ سرزمین کی حرمت کو بلند رکھا۔ آج بھی قوم اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔ پاک فوج کے بلند حوصلوں نے پوری قوم کا حوصلہ بلند کر دیا ہے۔ پاک فوج اور عوام ایک ہی عبارت کے دو لازمی جز ہیں۔






















