لاہور ایئرپورٹ سے اسکردو جانیوالی نجی ایئر لائنز کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے بعد طیارے کو واپس لینڈنگ کرنا پڑی، پرواز پی اے 481 کو پرندہ ٹکرانے کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے۔
نجی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق لاہور سے اسکردو جانیوالی پرواز سے ٹیک آف کے بعد پرندہ ٹکرا گیا، جس کے بعد اسے واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، تمام مسافر محفوظ ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا کرنا پڑا، لاہور سے اسکردو کیلئے جانیوالی پرواز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔



















