ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔
32ویں ایشین جونئیر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان جونیئرز کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی 2گولڈ میڈل حاصل کر لیے،پاکستان کےسہیل عدنان اورنعمان نےگولڈ میڈل حاصل کئے،احمد ریان اور ماہ نور نے سلورمیڈل جیتے جبکہ عبداللہ نواز نے انڈرسیونٹین میں براؤنز میڈل حاصل کیا،پلیٹ ایونٹ میں یحییٰ خان اورمحمد مصطفی نے گولڈ میڈل حاصل کیے۔
بوائز انڈرففٹین میں پاکستان کے نعمان خان نے ہم وطن احمد ریان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا،انڈر تھرٹین کیٹگری میں محمد سہیل عدنان نے بھارت کے ایان دھانوکہ کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔






















