قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی بھی ایشیاء کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
قومی ٹیم کےنائب کپتان آل راؤنڈر شاداب خان انگلینڈ سرجری کروانے پہنچ گئےہیں،جہاں وہ لیسٹر کے مقامی اسپتال سے ایک دو روز میں کندھے کی سرجری کروائیں گے۔
ڈاکٹرز نے شاداب خان کو سرجری کے بعد اڑھائی سے تین ماہ کے آرام کی تجویز دی ہے،جس کی وجہ سے انکی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔






















