پاکپتن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20 نومولود بچوں کی مبینہ ہلاکت کے معاملے پر ہیلتھ کیئر کمیشن کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمیشن کی ٹیم نے مختلف نجی ہسپتالوں کا دورہ کیا جہاں طبی سہولیات کی کمی اور قبل از وقت زچگی کے باعث سنگین غفلت سامنے آئی اور معائنے کے دوران 7 نجی ہسپتال سیل کر دیے گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق 4 ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر ماہر ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث بند کیے گئے جبکہ باقی 3 ہسپتال مکمل طور پر سیل کر دیے گئے کیونکہ وہاں کوئی ماہر ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔
ہیلتھ کیئر کمیشن نے دیگر نجی ہسپتالوں کو 30 جولائی تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔






















