پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بابا دین محمد 104 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ترجمان اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ منیلا ایشین گیمز میں پاکستان کی طرف سے 1954 میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بابا دین محمد انتقال کرگئے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ بابا دین محمد نے 1954 میں ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے لئے پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ بابا دین محمد کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔






















